• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ترکیہ قونصل جنرل کی ایوان تجارت و صنعت ملتان آمد،عہدیداران سے ملاقات

ملتان ( سٹاف رپورٹر) ترکیہ قونصلیٹ لاہور کے قونصل جنرل مسٹر درمس باشتوغ (mr durmus bastuge) دورہ ملتان کے موقع پر ایوان تجارت و صنعت ملتان پہنچ گئے ۔انہوں نے ایوان کے صدر میاں راشد اقبال سینیئر نائب صدر ندیم احمد شیخ نائب صدر شیخ محمد عاصم سعید سے ملاقات کی، اس موقع پر سابق صدور خواجہ محمد حسین ،سہیل طفیل ،سید افتخار علی شاہ ،ارشد اقبال شیخ اور سیکرٹری جنرل محمد شفیق موجود تھے جبکہ ہارون کچک الاعداغلے اور دیگر آفیشلز قونصل جنرل کے ہمراہ تھے ۔
ملتان سے مزید