• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کنٹربیوٹری پنشن، سرکاری ملازمین کے انفرادی پنشن اکاؤنٹس لازمی قرار

پشاور(نامہ نگار) خیبر پختونخوا حکومت نے صوبے میں کنٹربیوٹری پنشن کا نظام لاگوہونے کے بعد 7جون 2022کو یا اس کے بعد بھرتی ہونےوالے تمام سرکاری ملازمین کے انفرادی پنشن اکائونٹس لازمی قرار دیتے ہوئے انہیں فوری طور پر پنشن اکائونٹس کھولنے کی ہدایت کی ہے، اس سلسلے میں محکمہ خزانہ کی جانب سے تمام انتظامی سیکرٹریوں کے نام جاری ہونےو الے سرکولر میں کہاگیا ہےکہ صوبے میں کنٹربیوٹری پنشن کا نظام لاگوہونے کے بعد 7جون 2022کو یا اس کے بعد بھرتی ہونےوالے تمام سرکاری ملازمین کے لئے لازمی ہےکہ وہ پنشن فنڈز منیجمنٹ کے پاس انفرادی پنشن اکائونٹ کھولے،مراسلے میں کہاگیاہے کہ اکائونٹ جنرل آفس کے زرئیے ملازمین کی کنٹریبوٹری پنشن کی منتقلی کا عمل شروع ہوچکاہے، یہ کنٹری بیوٹری پنشن ملازمین کے اکائونٹس میں الیکٹرنک ٹرانسفر کی جائے گی،مراسلے میں کہاگیا کہ جب کنٹری گیوٹری پنشن کی منتقلی کے خود کار نظام کا عمل مکمل ہوجائے گا ۔
پشاور سے مزید