• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سوات کے مختلف علاقوں میں عطیہ خون کیمپس کا انعقاد

پشاور(جنگ نیوز) فرنٹیئرفاؤنڈیشن کے زیراہتمام تھیلی سیمیا،ہیموفیلیا اور دیگر امراض خون میں مبتلا بچوں کو خون اور اجزائے خون کی فراہمی کے لئے سوات کےمختلف علاقوں ہزارہ مدرسہ کبل، سراج مدرسہ مینگورہ، پرل کالج کبل اور کانجو میں محمد حسنین کے حجرہ میں عطیہ خون کیمپس لگائے گئےجس میں طلباءاور عوام نے درجنوں بیگز خون عطیہ کیا، اس دوران پی آر او اعجاز عالم، نعمان خان اور صدام حسین شامل کو تعلیمی اداروں کی انتظامیہ اور عمائدین کا تعاون حاصل رہا۔ چیئرمین صاحبزادہ محمد حلیم نے خون عطیہ کرنے والے افراد خصوصاً طلباءکا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ خون عطیہ کرنے والے ان افراد اور طلباءکی بدولت خون کے موروثی امراض میں مبتلا بچوں کی زندگی کی شمع روشن ہے، بدقسمتی سے پاکستان کے عوام میں خون عطیہ کرنے کے حوالے سے شعور نہیں، اگر عوام میں یہ شعور اجاگر ہو جائے تو ہمیں بلڈکیمپس لگانے کی بھی ضرورت پیش نہ آئے، ننھی جانوں کو بچانے کے لئے عوام ہمارا ساتھ دیں۔
پشاور سے مزید