• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلوچستان کی ترقی اور عوام کی خوشحالی ن لیگ کا وژن ‘ نسیم الرحمان

کوئٹہ(خ ن)صوبائی مشیر ماحولیات و موسمیاتی تبدیلی نسیم الرحمٰن ملاخیل نے وزیر اعظم شہباز شریف کے دورہ کوئٹہ کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہاہے کہ ماضی میں بھی مسلم لیگ ن کی قیادت نے خصوصی دلچسپی لیتے ہوئے بلوچستان میں بہت سے میگا اور عوامی مفاد کے منصوبوں کو پایہ تکمیل تک پہنچایا ،جس پر صوبے کے عوام میاں نواز شریف اور میاں شہباز شریف کے تہہ دل سے مشکور ہیں، جس کی واضح مثال وزیراعظم شہباز شریف کی معاونت سے وفاقی حکومت اور بلوچستان حکومت کے مابین صوبے میں زرعی ٹیوب ویلوں کو شمسی توانائی پر منتقل کرنے کے اہم منصوبے کی تکمیل ہے جس سے صوبے کے زمیندار وں کا دیرینہ مسئلہ حل ہوا۔انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت وزیراعظم شہباز شریف کے وژن کے مطابق وزیر اعلیٰ سرفراز بگٹی اور ان کی کابینہ صوبے کی پسماندگی دور کرنے اور ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کے لئے ہمیشہ کوشاں رہے گی۔ انہوں نے کہا پاکستان مسلم لیگ ن نے ہمیشہ بلوچستان کی ترقی اور عوامی فلاح و بہبود کے منصوبوں کو ترجیح دی تاکہ بلوچستان کے عوام کے احساس محرومی کا خاتمہ ہو۔
کوئٹہ سے مزید