کوئٹہ(سٹی ڈیسک)ایپکا کوئٹہ ڈویژن کے صدر امیر محمد کاکڑ مظفر علی اکمل ترین ہدایت اللہ اور شائستہ خان ترین نے بیان میں کہا ہے کہ صوبے کے تمام سرکاری ملازمین کو یکساں مراعات دی جائیں ۔بعض محکموں کے ملازمین کو یوٹیلٹی الائونس ہائوس رینٹ اور ہیلتھ الائونس دیا جا رہا ہے جبکہ اٹیچڈ محکموں کے ملازمین کو مسلسل نظر انداز کیا جا رہا ہے ایک ہی صوبے میں یکساں گریڈ میں کام کرنے والے ملازمین کی تنخواہوں میں تفریق افسوسناک ہے انہوں نے مطالبہ کیا کہ تمام ملازمین کو یکساں مراعات دی جائیں ورنہ ایپکا احتجاجی تحریک پر مجبور ہوگی۔