کوئٹہ(پ ر)آل مشترکہ بلوچستان بس اور مزدا اونر ایسوسی ایشن کے صوبائی صدر حاجی نصراللہ کاکڑ نے گزشتہ روز کاکڑ سلیمان خیل کے سربراہ مفتی سلام سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا اور ان سے ان کی خیریت دریافت کی۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے حاجی نصراللہ کاکڑ نے کہا کہ توبہ کاکڑی، برشور، نورک سلیمان خیل، مرغہ زکریازئی، منگل زئی اور سلیمان خیل ضلع پشین اور ضلع عبداللہ میں تقریباً پندرہ سے بیس ہزار گھرانوں پر مختلف علاقوں میں آباد ہیں۔ کاکڑ سلیمان خیل قوم دلیر اور بہادر قوم ہے ، نہ کوئی ناجائز عمل برداشت کرتی ہے اور نہ ہی ایسے عمل کی کسی کو اجازت دیتی ہے۔