• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امتحانات میں فیل ہونے والے شیراز دل جیتنے میں پاس ہوگئے


ایک دن کا وزیر اعظم بننے والے پاکستان کے کم عمر ترین وی لاگر اور سوشل میڈیا اسٹار شیراز امتحانات میں تو فیل ہوگئے لیکن مداحوں کا دل جیتنے میں ایک بار پھر بازی لے گئے۔

مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر ان کے حالی وی لاگ سے مختصر ویڈیو کلپ خوب وائرل ہو رہا ہے۔

وائرل کلپ میں ایک جانب تو انہوں نے اعتراف کیا ہے کہ وہ فیل ہوگئےہیں اور اسی سبب انہیں بہت دکھ بھی ہے جبکہ دوسری جانب وہ اپنے دوستوں سے بھی ان کے امتحانات کے نتائج دریافت کرتے دکھائی دیئے۔

دوستوں سے سوال کرنے پر انہیں معلوم ہوتا ہے کہ ان چار دوستوں میں سے دو دوست پاس ہوگئےہیں جبکہ ایک کا نتیجہ ابھی آیا نہیں ہے اور ایک دوست امتحانات میں کامیاب ہوگیا ہے۔

وائرل ویڈیو میں سوشل میڈیا اسٹار شیراز امتحانات میں ناکام ہونے والے دوست کی حوصلہ بڑھاتے ہوئے اس سے سوال کرتا ہے کہ آپ کیوں فیل ہوگئے، جس پر ان کا دوست کہتا ہے پتا نہیں میں نے تو جوابات ٹھیک لکھے تھے۔

اس کے بعد شیراز اسے سمجھاتا ہے کہ آپ نے تو جوابات ٹھیک لکھے تھے ہوسکتا ہے ٹیچر نے سوال غلط لکھا ہو جس کی وجہ سے آپ فیل ہوگئے۔

شیراز کی دیگر ویڈیوز کی طرح اس ویڈیو کو بھی نہایت پسند کیا جارہا ہے اور اس کی معصومانہ منطق پر سب لطف اندوز ہورہے ہیں اور ویڈیو کے ایک حصے کو بھارتی فلم تھر ایڈیٹ سے بھی ملا رہے ہیں جس میں ننھا وی لاگر اپنے دوستوں کے فیل ہونے پر کہتا ہے ان کے فیل ہونے سے میرا دکھ کچھ کم ہوا ورنہ میں تو بہت پریشان تھا۔

خاص رپورٹ سے مزید