• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آپ کے مسائل اور اُن کا حل

سوال: اس حوالے سے وضاحت فرمادیں کہ ہجری کیلنڈر کے ہوتے ہوئے شمسی کیلنڈر کا استعمال کیا حکم رکھتا ہے؟

جواب: ’’احکامِ شرعیہ کا مدار حسابِ قمری پر ہے، ا س لیے ا س کی حفاظت فرض الکفایۃ ہے، پس اگر ساری امت دوسری اصطلاح کو اپنا معمول بنا لے، جس سے حسابِ قمری ضائع ہوجائے، سب گنہگار ہوں گے اور اگر وہ محفوظ رہے (تو) دوسرے حساب کا استعمال مباح ہے، لیکن خلافِ سنتِ سلف ضرور ہے اور حسابِ قمری کا برتنا بوجہ اس کے فرضِ کفایہ ہونے کے افضل واحسن ہے۔‘‘ (تفسیر بیان القرآن: حضرت حکیم الامت تھانوی ؒ)

کہنے کو تو چھوٹی سی بات ہے، مگرہے بہت بڑی، آج کے دین دار حلقوں میں بھی انگریزی تاریخ کا رواج ایسا عام ہے کہ اسلامی تاریخ کی سنت بہت سے حلقوں میں مٹ چکی ہے، اس لیے نئے سال کے آغاز پر اس سنت کے احیاء کا عزم کرنا چاہیے، تاکہ ایک سنت زندہ ہو۔

اقراء سے مزید