• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ترقی و خوشحالی کیلئے کسی بھی علاقے کا امن پہلی شرط ہے،ندیم اسلم چوہدری

پشاور ( جنگ نیوز ) چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا ندیم اسلم چوہدری کی زیر صدارت کمشنر آفس ڈیرہ اسماعیل خان میں اہل سنت و اہل تشیع علماء و اکابرین اور امن کمیٹی ممبران کے ساتھ اعلیٰ سطح ا جلاس کا انعقاد کیا گیا ۔ اس موقع پر انسپکٹر جنرل خیبر پختونخوا پولیس اختر حیات اور ایڈیشنل چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا عابد مجید بھی انکے ہمراہ تھے۔ اجلاس میں سابق نگران صوبائی وزیر عبد الحلیم خان قصوریہ، ریجنل پولیس آفیسر ناصر محمود ستی، ڈپٹی کمشنر ڈیرہ اسماعیل خان منصور ارشد ، ڈپٹی کمشنر ٹانک محمد شعیب ، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ڈیرہ کے علاوہ اہل سنت و اہل تشیع علماء و اکابرین اور امن کمیٹی کے ممبران نے شرکت کی۔اجلاس کے دوران چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا اور انسپکٹر جنرل خیبر پختونخوا پولیس کو ڈیرہ اسماعیل خان میں محرم الحرام کے سلسلے میں انتظامات اور امن و امان کی صورتحال سے متعلق بریفنگ دی گئی جبکہ اہل سنت و اہل تشیع اکابرین نے چند مسائل بیان کیے اور امن کمیٹی ممبران نے خدمات سے متعلق آگاہی فراہم کی۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے چیف سیکرٹری ندیم اسلم چوہدری نے کہا کہ ترقی و خوشحالی کیلئے کسی بھی علاقے کا امن پہلی شرط ہے اور دشمن نہیں چاہتا کہ امن برقرار رہے۔
پشاور سے مزید