• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گیلا من وزیر کی نماز جنازہ تمام پشتونخوا وطن میں ادا کی جائے گی، پشتون سیاسی جماعتیں

کوئٹہ (پ ر) پشتون ملتپال اور وطن دوست سیاسی جمہوری پارٹیوں عوامی نیشنل پارٹی، پشتونخوا نیشنل عوامی پارٹی اور نیشنل ڈیموکریٹک موؤمنٹ کا اجلاس پشتونخوانیپ کے مرکزی سیکریٹریٹ میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں پشتونخوانیپ کے مرکزی سینئر سیکریٹری سید قادر آغا ایڈوکیٹ،صوبائی صدر نصراللہ خان زیرے، صوبائی سیکریٹری فقیر خوشحال کاسی، نیشنل ڈیموکریٹک موؤمنٹ کے صوبائی صدر احمد جان خان، عبدالمالک بہار، عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی جنرل سیکریٹری مابت کاکانے شرکت کی۔ اجلاس میں پی ٹی ایم کے رہنما اور ممتاز پشتون انقلابی شاعر شہید گیلامن وزیر کے شہادت کے المناک واقعے کی شدید مذمت کی گئی۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ شہید گیلامن وزیر کے غائبانہ نماز جنازہ تمام پشتونخوا وطن میں آج بروزجمعہ اداکی جائیگی کوئٹہ میں میٹروپولیٹن کارپوریشن کے سبزہ زار پر شام 05:00 بجے غائبانہ نماز جنازہ ادا ہوگی۔ اجلاس میں پارٹی کے تمام اضلاع کے رہنماؤں، کارکنوں کو ہدایت اور عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ غائبانہ جنازہ میں شرکت کریں۔
کوئٹہ سے مزید