کوئٹہ(این این آئی)انجمن اتحاد اخبارفروشاں کے عہدیداروں نے ایک بیان میں صوبائی بجٹ میں اخبار فروشوں کیلئے سالانہ گرانٹ کو شامل نہ کرنے کے اقدام کوا نتہائی افسوسناک قرار دیتے ہوئے کہا کہ وزیراعلیٰ بلوچستان کو مشورہ دینے والوں نے اخباری صنعت کے بارے میں مس گائیڈ کیا۔انہوں نے کہا کہ اخباری انڈسٹری میں ہزاروں کی تعداد میں اخبار فروش ہیں جنہوں نے اخباری صنعت کی ترقی میں دن رات اپنا کردارادا کیا اور بلوچستان میں اخبارات کی بنیاد رکھنے والؤں کو آج حکومت نظرانداز کررہی ہے۔انہوں نے کہا کہ صوبائی وزیر خزانہ میر شعیب نوشیروانی کے علاقے کے سینکڑوں اخبار فروش آج کسمپرسی کی زندگی گزاررہے ہیں جبکہ اخباری صنعت سے تعلق رکھنے والے وزیراعلیٰ کے ترجمان شاہد رند بھی اخبار فروشوں کے مسائل سے بخوبی آگاہ ہیں لیکن اسکے باوجود اخبارفروشؤں کیلئے گرانٹ منظور نہ کراسکے۔