• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میر وائس کاسی کو دھمکیاں دنیے والے افسر کو معطل کیا جائے، ملگری وکیلان

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)عوامی نیشنل پارٹی کے ذیلی تنظیم (نیشنل لائرز فورم )ملگری وکیلان کی آرگنآئزنگ کمیٹی کے چیئرمین ایڈووکیٹ نور اللہ شاہ احساس سیکرٹری ایڈوکیٹ نجیب اللہ آغا اور اطلاعات سیکرٹری ایڈوکیٹ خان میر ناصر نے ایک بیان میں گزشتہ روز ڈی سی آفس کے مین گیٹ پر ملگری وکیلان کی آرگنائزنگ کمیٹی کے رکن ایڈووکیٹ میر وائس خان کاسی پر اسسٹنٹ کمشنر اور ان کے کارندوں کی جانب سے بدتمیزی گالم گلوچ اور دھمکیوں پر سخت تشویش اور غم وغصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسسٹنٹ کمشنر بمعہ عملہ کو فوری طور پر معطل کر کے انھیں عدالتی کٹہرے میں لایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ اگر قانون کا تحفظ کرنے والوں کے ساتھ ان کا یہ رویہ ہے تو عام عوام کے ساتھ یہ کس طرح سے پیش آئیں گے انہوں نے کہا کہ یہ حملہ صرف ایک وکیل پر نہیں بلکہ عدل و انصاف امن و آشتی اور سماجی سیاسی وقانونی بالادستی پر ہوا ہے انہوں نے کہا کہ یہ صرف ایک دن کا واقعہ نہیں ہے کہ وکلاء اس پر خاموشی اختیار کرلے بلکہ آئے روز وکلاء کو اپنے پیشہ ورانہ خدمات سر انجام دیتے ہوئے ڈی سی آفس کے اہلکار وکلاء کی بے عزتی کرنے پر اتر آتے ہیں ۔
کوئٹہ سے مزید