• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

غیر قانونی منی پٹرول پمپوں کے خاتمے کیلئے کارروائی کافیصلہ

کوئٹہ ( اسٹاف رپورٹر) میٹروپولیٹن کارپوریشن نے حکومت بلوچستان کی ہدایات اور عوامی جان و مال کے تحفظ کے پیش نظر شہر میں قائم غیر قانونی منی پٹرول پمپوں کے خاتمے کے لیے کارروائی کافیصلہ کرلیا ہے کارپوریشن نے تمام منی پمپ مالکان کوہدایت کی ہے کہ وہ تین روز میں اپنی تنصیبات رضا کارانہ طور پر ختم کر دیں تمام منی پمپ مالکان کو تین کی مہلت دی گئی ہے کہ وہ اپنی تنصیبات رضا کارانہ طور پر ختم کر دیں مہلت ختم ہونے کے بعد ضلعی انتظامیہ بلا کسی پیشگی اطلاع سخت قانونی کارروائی کرے گی منی پٹرول پمپوں میں حفاظتی اقدامات کے فقدان، غیر معیاری ذخیرہ اور آتشزدگی کے حالیہ واقعات کے باعث یہ اقدام نا گزیر تھا ان پمپوں کی موجودگی نہ صرف شہریوں کے لیے خطرہ ہے بلکہ شہر کے مجموعی امن وامان اور ماحولیاتی تحفظ کے لیے بھی نقصان دہ ہے عوامی تحفظ و سلامتی اولین ترجیح ہے اور اس سلسلے میں کوئی رعایت یا نرمی نہیں برتی جائے گی۔
کوئٹہ سے مزید