کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر) صوبہ کے بیشتر اضلاع میں اتوار کو موسم گرم اور خشک جبکہ جنوبی اورمشرقی اضلاع میں دن کے اوقات میں شدید گرم رہا اس دوران تیز ہوائیں چلتی رہیں 24 گھنٹے کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب جبکہ میدانی علاقوں میں شدید گرم رہا محکمہ موسمیات کے مطابق گذشتہ روز کوئٹہ میں زیادہ سےزیادہ درجہ حرارت39، گوادر35، قلات34 ،تربت45 ،سبی47اور نوکنڈی میں 46ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا آج پیر کوصوبہ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک جبکہ جنوبی اورمشرقی اضلاع میں دن کے اوقات میں شدید گرم رہنےاور تیز ہوائیں چلنے کی توقع ہے۔