• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوئٹہ : موٹرسائیکل چھیننے والے گروہ کے سرغنہ سمیت آٹھ ملزمان گرفتار

کوئٹہ ( اسٹاف رپورٹر) سٹی سرکل پولیس نے موٹرسائیکل چھننے والے گروہ کے سرغنہ سمیت آٹھ ملزمان کو گرفتار کر کے 16موٹرسائیکلیں اور اسپیئر پارٹس قبضے میں لے لئے پولیس کے مطابق سٹی اور سول لائن پولیس نے ڈی ایس پی سٹی سرکل سلیم شاہوانی کے سربراہی میں شہر سے موٹرسائیکل چھیننے والے گروہ کے سرغنہ گل کو سات ساتھیوں شہباز ،شمس اللہ، محمدآصف، شکیل احمد، صفتین احمد، امتیاز حسین اور نصیب اللہ کے ہمراہ گرفتار کر لیا دوران تفتیش گرفتار ملزمان نے درجنوں موٹرسائیکلیں چوری اور چھننے کا انکشاف کیا پولیس نے بتایا کہ ملزمان کی نشاندہی پر 16مروقہ موٹرسائیکلیں اور دو موٹرسائیکلیوں کے اسپئیر پارٹس قبضے میں لے لئے ملزمان چوری اور چھننی گئی موٹرسائیکلوں کو کھول کر اسپیئر پارٹس فروخت کرتے تھے مزید تفتیش جاری ہے ۔
کوئٹہ سے مزید