• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فلسطین تنازع، سب سے زیادہ خیبرپختونخوا میں اسرائیلی مصنوعات کا بائیکاٹ

اسلام آباد (قاسم عباسی) پلس کے تازہ ترین سروے سے پتہ چلتا ہے کہ پاکستان کی 63 فیصد ریٹیل شاپس نے فلسطین کے ساتھ جاری تنازع کے تناظر میں صارفین کی جانب سے اسرائیلی مصنوعات کے بائیکاٹ کی اطلاع دی ہے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ بائیکاٹ کا رجحان سب سے زیادہ خیبرپختونخوا میں دیکھا گیا جس کے بعد بالترتیب بلوچستان اور کراچی کا نمبر آتا ہے۔ مجموعی طور پر پنجاب اور زیریں سندھ میں خوردہ فروشوں کا نسبتاً ہلکا اثر رپورٹ ہوا، جبکہ اندرون سندھ میں بائیکاٹ کا کوئی اثر رپورٹ نہیں ہوا۔ یہ مطالعہ مئی جون میں کیا گیا تھا، جس میں پاکستان کے 25 سے زیادہ شہروں میں سماجی و اقتصادی کلاس اے -ڈی علاقوں میں سڑک کے کنارے دو ہزار سے زیادہ دکانوں کا سروے کیا گیا تھا۔
اہم خبریں سے مزید