• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سپریم کورٹ کا فیصلہ جزوی تسلیم، پی ٹی آئی سے خیرسگالی کا اظہار کرتے ہیں: فضل الرحمٰن

اسلام آباد(جنگ نیوز) جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے مخصوص نشستوں سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے بارے اپنا رد عمل دیدیا۔سربراہ جے یو آئی مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ جمعیت علمائے اسلام سپریم کورٹ کے فیصلے کو جزوی طور پر تسلیم کرتی ہے، فیصلے کے نتیجے میں پی ٹی آئی کے ساتھ خیر سگالی کا اظہار کرتے ہیں۔ جمعیت کے جو افراد اس فیصلے سے براہ راست متاثر ہوئے ہیں،انفرادی حیثیت میں اپیل پر جا سکتے ہیں،مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ جے یو آئی اس فیصلے پر بطور جماعت اپیل دائر نہیں کریگی، جمعیت کے جو افراد اس فیصلے سے براہ راست متاثر ہوئے ہیں، وہ انفرادی حیثیت میں اپیل پر جا سکتے ہیں، جے یو آئی انہیں نہیں روکے گی۔
اہم خبریں سے مزید