• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ریڈ زون میں غیر ملکی مہمان کو کار سوار ملزمان نے تلاشی کے بہانے لوٹ لیا

کراچی( اسٹاف رپورٹر )ریڈ زون میں غیر ملکی مہمان کو کار سوار ملزمان نے تلاشی کے بہانے لوٹ لیا۔آرٹلری میدان تھانے کی حدود میں نجی ہوٹل کے باہر واردات کی گئی۔پولیس کے مطابق کرولا گاڑی میں سوار ملزمان کی گاڑی کی تصویر سامنے آگئی ہے۔فرانس سے آئے شہری کو سفید کار میں سوار افراد نے تلاشی کے بہانے روکا،غیر ملکی شہری سے ملزمان 5 ہزار یورو چھین کر فرار ہوگئے۔ملزمان نے خود کو پولیس اہلکار ظاہر کر کے واردات کی۔کار سوار ملزمان نے شہری کا پاسپورٹ اور بیگ چیک کرنے کے دوران پانچ ہزار یورو چھینے۔پولیس کا کہنا ہے کہ متاثرہ غیر ملکی شہری نے ابھی تک مقدمہ درج نہیں کروایا ہے۔ غیر ملکی شہری مذہبی تقریبات میں شرکت کے لئے کراچی آیا ہے۔پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیجز کی مدد سے کرولا گینگ کی تلاش شروع کر دی ہے۔
اہم خبریں سے مزید