راولپنڈی( خصوصی نمائندہ) راولپنڈی انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں دل کے مریضوں کو ادویات کے حصول میں مشکلات کا سامناہے۔ حکومت کی طرف سے مفت ادویات فراہمی کے دعویٰ کے برعکس مریضوں کو لائنوں میں کھڑے ہونے کے بعد بھی ادویات کی دستیابی ممکن نہ ہو سکی ۔مریضوں اور لواحقین نے وزیر اعلیٰ پنجاب سے مطالبہ کیا ہے کہ اس معاملے کی تحقیقات کرائی جائیں۔مریضوں کے مطابق ڈاکٹر کی تجویز کردہ ادویات کے فارم کی پہلے او پی ڈی فارمیسی میں لائنوں میں کھڑے ہو کر تصدیق کرانا پڑتی ہے۔ فارم تصدیق ہونے کے بعد دوبارہ گھنٹوں لائن میں کھڑے ہو کر ادویات ملتی ہیں مگراکثر متعدد ادویات دستیاب نہیں ہوتیں ۔ اس سلسلے میں جب ایم ایس سے بات کی گئی تو انہوں نے کہا کہ میرے پی اے سے بات کریں جنہوں نے نمبر نہیں اٹھایا۔ دوسری طرف پی آر او بھی دستیاب ہی نہیں ہوتے۔