• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میر اسلم کے قاتلوں کی عدم گرفتاری کیخلاف عمرانی قومی اتحاد کا مظاہرہ

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)عمرانی قومی اتحاد کے زیراہتمام سیکرٹری جنرل پیر بخش عمرانی ، آفتاب عمرانی اور جاوید عمرانی کی قیادت میں میر اسلم عمرانی کے قتل اور قاتلوں کی عدم گرفتاری کے خلاف کوئٹہ پریس کلب کے سامنے مظاہرہ کیا گیا ، مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ نصیرآباد انتظامیہ اور پولیس اسلم عمرانی کے قاتلوں کو گرفتار کرنے میں ناکام ہے جس کی وجہ سے ان کے اہلخانہ اور عمرانی قومی اتحاد کے عہدیداروں و کارکنوں میں تشویش پائی جاتی ہے ،قاتلوں کی گرفتاری کے لئے حکام سے بارہا رابطہ کیاتاحال قاتلوں کی گرفتاری عمل میں نہیں لائی گئی ،جس کے بعد مجبوراً کوئٹہ پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کرکے حکام تک آواز پہنچا رہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ اسلم عمرانی نے جان کا نذرانہ دے کر حق و سچ کا ساتھ دیا ہم ان کے نقش قدم پر چلتے ہوئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے ۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ قاتلوں کو فوری طور پر گرفتار کرکے قرار واقعی سزا دی جائے بصورت دیگر احتجاج کو وسعت دیتے ہوئے پاکستان بھر میں احتجاج کرنے پر مجبور ہوں گے ۔
کوئٹہ سے مزید