• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


بھارتی کاروباری شخص مکیشن امبانی کے چھوٹے بیٹے کی شادی ان دنوں صرف ملکی نہیں بلکہ بین الاقوامی سطح پر شہہ سرخیوں کا حصہ بنی ہوئی ہے۔

مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر گزشتہ روز ہونے والی شادی کی مرکزی تقریب کی مختلف ویڈیوز خوب وائرل ہو رہی ہیں۔

ایسے میں نیتا امبانی کی بھی ایک ویڈیو توجہ کا مرکزی بنی ہوئی ہے جس میں وہ اپنی مہندی کی خاصیت بیان کر رہی ہیں۔

صرف بھارت میں ہی نہیں بلکہ دنیا کے جس حصے میں بھی خواتین اپنے ہاتھوں پر حنا سجاتی ہیں، ان کی کوشش ہوتی ہے کہ منفرد ڈیزائن لگوائیں اور پھر اس کا رنگ بھی گہرا آئے اگر خواتین شادی شدہ ہیں تو وہ اپنے شوہر کا نام حنا کے ڈیزائن میں لکھوائیں۔

نیتا امبانی جو اپنے اہلِ خانہ کو یکجا کئے ہوئے ہیں ہر تہوار پر اپنی روایات کی نمائندگی کرتی دکھائی دیتی ہیں۔

سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں انہیں اپنی مہندی کے ڈیزائین کی خاصیت بیان کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے، جس میں انہوں نے اپنے شوہر کا ہی نہیں بلکہ اپنے تمام پیاروں کے نام لکھوائے ہیں۔

60 سالہ نیتا امبانی نے اپنی ہتھیلیوں پر بنائے گئے ڈیزائن میں اپنے بھگوان رادھا اور کشن کا خاکہ بنوایا ہے جبکہ اوپر کی جانب لگوائی گئی مہندی کے ڈیزائن میں اپنے شوہر اور اپنے تمام بچوں کے نام کے ساتھ بچوں کے جیون ساتھیوں اور ان کے بچوں کے نام بھی لکھوائے ہیں۔

خاص رپورٹ سے مزید