• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رادھیکا مرچنٹ نے اپنی شادی پر پرانے زیورات کیوں پہنے؟

بھارت کی مہنگی ترین شادیوں میں سے ایک آننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ کی شادی گزشتہ روز ممبئی میں ہوئی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق 12 جولائی کو ہونے والی مرکزی تقریب میں رادھیکا مرچنٹ کا ابو جانی سندیپ کھوسلہ کا ڈیزائن کیا گیا عروسی جوڑا دیدہ زیب تھا وہیں ان کے زیورات بھی خاص اہمیت کے حامل تھے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق شادی کی شاندار تقریبات کے دوران رادھیکا نے اپنے ہر لُک کا خاص خیال رکھا اور عروسی جوڑے کے حوالے سے اپنی روایات اور رسم و رواج کو بھی مدِنظر رکھا۔

اس خاص پُرمسرت موقع پر امبانیز کی چھوٹی بہو نے جو زیورات زیب تن کئے وہ وراثتی زیور تھے جو رادھیکا کی نانی کے زمانے سے نسل در نسل چلےآرہے ہیں۔

زمرد جڑا ہوا چوکر اس سے قبل ان کی بہن انجلی مرچنٹ نے 2020 میں اپنی شادی کے موقع پر بھی پہنا تھا۔ یہ زیور ان کی نانی کے زمانے کا ہے جو ان کی والدہ کو ورثے میں ملا تھا۔

خاص رپورٹ سے مزید