کراچی ( اسٹاف رپورٹر)انگلینڈ کے اوور 60 نے ڈیوس ورتھنگٹن میموریل گراؤنڈ میں دوسرے ون ڈے میں پاکستان کو سات وکٹوں سےشکست دے دی اور پانچ ایک روزہ میچوں کی سیریز برابر کر دی۔پاکستان نےمقررہ اوورز میں197رنز بنائےاوپنر ساجد علی نے29 گیندوں پر 19 اور اس کے بعد سلیم ملک نے 17 گیندوں پر 14 اور غفار کاظمی نے16رنز بنائے۔ وکٹ کیپر طاہر رشید نے11کپتان ظفر علی نے 50رنز بنائے۔ 45 اوورز میں 198 کے ہدف کے تعاقب میں انگلینڈ اوور 60 نے کپتان رچرڈ میریمین کو جلد کھو دیا لیکن ان کے اوپننگ پارٹنر میل حسین54 گیندوں پر 45 رنز بنائے۔ ایڈورڈ لینوکس اور مونٹی ڈگلس کے درمیان شراکت داری شروع ہوئی ۔چوتھی وکٹ کے لیے ان کے 128 رنز کے ناقابل شکست شراکت نےمیچ کو فیصلہ کن طور پر آسان کر دیا اور یہ جیت 8.4 اوورز باقی کے ساتھ ملی تھی۔