• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت اسرائیلی مصنوعات کے بائیکاٹ کا اعلان کرے، تحریکِ لبیک

راولپنڈی (خبر نگار خصوصی)تحریکِ لبیک پاکستان کا لبیک یا اقصی ٰمارچ گزشتہ روز لیاقت باغ راولپنڈی سے شروع ہو کر فیض آباد پہنچ گیا۔ مارچ کے دوران مری روڈ بلاک رہا۔فلسطین کے حق میں سربراہ تحریک لبیک پاکستان حافظ سعد حسین رضوی کی قیادت میں مارچ میں بڑی تعداد میں شہریوں نے شر کت کی ۔ شرکاء نے مطالبہ کیا کہ مظلوم فلسطینیوں تک غذائی و طبی امداد فی الفور پہنچائی جائے،۔ حکومتِ پاکستان سرکاری سطح پر اسرائیلی مصنوعات کے بائیکاٹ کا اعلان کرے، اسرائیلی وزیرِ اعظم نیتن یاہو کو دہشت گرد قرار دیا جائے۔اس موقع پر سربراہ تحریک لبیک نے کہا کہ مطالبات کی منظوری تک ہم فیض آباد میں بیٹھے رہیں گے۔ ہم پاکستانی حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ کم از کم اسرائیلی مصنوعات کا بائیکاٹ تو کریں۔ حکومتِ فلسطینیوں کی اخلاقی حمایت کرےاور اسرائیل کے خلاف جہاد کا اعلان کیا جائے۔

ملک بھر سے سے مزید