• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹریفک حادثے میں ایک شخص جاں بحق، خاتون سمیت 2 افراد کی لاشیں ملیں

کراچی(اسٹاف رپورٹر) سپرہائی وے پر ٹریفک حادثہ میں ایک شخص جاں بحق جبکہ مختلف علاقوں سے خاتون سمیت 2 افراد کی لاشیں ملی ہیں ،تفصیلات کے مطابق گڈاپ تھانے کی حدود سپر ہائی وے ایدھی ویلج سینٹر کے قریب ٹریفک حادثہ میں 60 سالہ خیر محمد جا ں بحق ہوگیا،حادثہ کی اطلاع پرپولیس اور یسکیو اہلکاروں نے موقع پرپہنچ کر لاش کو اسپتال منتقل کیا ،حادثہ کا ذمہ دار ڈرائیور موقع سے گاڑی لیکر فرار ہوگیا،پولیس نے ضابطے کی کارروائی کے بعد لاش کو ورثاء کے حوالے کردی ،نیو کراچی انڈسٹریل ایریا تھانے کی حدود سندھی ہوٹل راجپوت محلہ مدینہ مدرسہ کے قریب گھرسے خاتون کی لاش ملی ،واقعے کی اطلاع پرپولیس اور ریسکیو اہلکاروں نے موقع پرپہنچ کر متوفیہ کو اسپتال منتقل کیا ،ایس ایچ او تھانہ نیو کراچی انڈسٹریل ایریا نواز گوندل نے کہاہےکہ متوفیہ نشہ کی عادی تھی ،منہ ہاتھ دھونے کے لئے کسی کے گھر میں آئی تھی، اچانک اسکی طبعیت خراب ہوئی اور وہیں انتقال کرگئی