کراچی (اسٹاف رپورٹر) کراچی میں نیگلیریا سے ایک ہلاکت رپورٹ ہوئی ہے جس کے بعد رواں سال کراچی میں نیگلیریا سے ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد 3ہوگئی ہے ۔ترجمان محکمہ صحت سندھ کے مطابق بھینس کالونی کے رہائشی25 سالہ شخص کو تیز بخار کے ساتھ جناح اسپتال داخل کیا گیا تھا ،جس میں نیگلیریا کی تصدیق ہوئی ۔ اس کا علاج کیا جارہا تھا تاہم وہ جانبر نہ ہوسکا اور انتقال کر گیا ۔ اس ایک ہلاکت کے بعد رواں سال کراچی میں نیگلیریا سے ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد 3 ہوگئی ہے ۔