لاہور(آئی این پی ) لاہور ہائیکورٹ نے ریٹائرڈ ججز کو بطور الیکشن ٹریبونل تعینات کرنے والے آرڈیننس کے خلاف دائر درخواست سماعت کیلئے مقرر کر دی۔ لاہورہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم 15 جولائی کو سلمان اکرم راجہ سمیت دیگر کی درخواستوں پر سماعت کرینگے۔ درخواست میں استدعا کی گئی کہ ریٹائرڈ ججز کو بطور الیکشن ٹریبونل قائم کرنے والے الیکشن آرڈیننس 2024کو غیر قانونی قرار دیا جائے، آرڈیننس کے تحت پنجاب میں ریٹائرڈ ججز کی بطور الیکشن ٹریبونل تعیناتی بھی غیر آئینی قرار دی جائے۔