راولپنڈی (سٹاف رپورٹر) راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں سرقہ باالجبر ،چوری ،قفل شکنی اور راہ زنی کی61 وارداتوں میں شہری 23موٹر سائیکلوں ،طلائی زیورات ،موبائل فونز،نقدی اور دیگر اشیاء سے محروم ہوگئے۔10افراد سے جھپٹا مار کران کے موبائل چھین لئے گئے ۔ اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں بھی راہ زنی ،چوری اور نقب زنی کی وارداتوں میں شہری ایک گاڑی ،8موٹر سائیکلوں ،موبائل فونز اور نقدی وغیرہ سے محروم ہوگئے۔تھانہ ہمک کے علاقہ میں گن پوائنٹ پر موٹرسائیکل چھین لیاگیا،تھانہ بھارہ کہو کے علاقہ ڈھوک موری میں دونقاب پوش موٹرسائیکل سوار ایک جنرل سٹورسے گن پوائنٹ پر اڑھائی لاکھ روپے چھین کرلے گئے ۔تھانہ نیوٹاؤن کے علاقہ کٹاریاں مارکیٹ میں 2موٹرسائیکل سواراسلحہ کی نوک پرمحمدعمیرجیلانی سے موبائل اور8ہزارروپے ،تھانہ صادق آباد کے علاقہ ڈھوک پراچہ میں 2موٹرسائیکل سوار محمد اصلاح الدین محبوب سے اسلحہ کی نوک پر ایک لاکھ 65 ہزار روپے اور موبائل،تھانہ ریس کورس کے علاقہ شالے ویلی میں 3موٹرسائیکل سواراسلحہ کی نوک پر وقاع یوسف سے موبائل اور 10ہزار روپے،تھانہ ائرپورٹ کے علاقہ چکلالہ میں2موٹرسائیکل سوار اسلحہ کی نوک پر سا جد یونس سے موبائل اور ایک لاکھ 25ہزار روپے ،تھانہ واہ کینٹ کے علاقہ بستی میں3نامعلوم ملزمان اسلحہ کی نوک پر کاشف محمود کاموٹرسائیکل ،تھانہ دھمیال کے علاقہ چکری روڈ پر سردار محمد عدنان بینک میں چار لاکھ اسی ہزار روپے جمع کروانے کروانے گئے جہاں 2موٹرسائیکل سوار گن پوائنٹ پر ان سے رقم، ڈبل روڈ پر سیدزین العابدین کے رہائشی کمرے سے 2لاکھ روپے، 3لیپ ٹاپ ، موبائل اوراسناد وغیرہ ،جھنڈا چیچی میں طاہر محمود کے گھر سے موبائل اور50ہزار روپے ،ممتازکالونی میں صفدر حسین کے گھر سے تالے توڑ کر 25لاکھ روپے ،نورانی محلہ میں عبد الوحید حسین کے گھر سے 3 موبائل،22ایریا میں ذوالفقار کے گھر سے تالے توڑ کر 17 لاکھ 20ہزار روپےاورسونا مالیتی ساڑھے آٹھ لاکھ روپے چوری کرلیاگیا۔