اراولپنڈی (سٹاف رپورٹر)پاکستان تحریک انصاف سندھ کے سینئر نائب صدر جسٹس (ر)نور الحق قریشی نے کہا ہے کہ وہ دن دور نہیں جب حقیقی عوامی حکومت آئے گی۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار انصاف لائرز فورم اسلام آباد کےنائب صدر ضیاء اللہ خان کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔ جسٹس (ر)نور الحق قریشی نے عدلیہ کے حالیہ فیصلوں کا خیر مقدم کیا۔