وزیر خوراک پنجاب بلال یاسین نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز آٹے کی قیمت اور سپلائی مانیٹر کر رہی ہیں۔
لاہور سے جاری بیان میں بلال یاسین نے صوبے بھر کی مارکیٹوں میں آٹا سپلائی بڑھانے کی ہدایت کردی۔
وزیر خوراک نے ہدایت کی کہ محکمے کے افسران آٹے کی عام مارکیٹ میں فراہمی یقینی بنائیں، وزیراعلیٰ پنجاب آٹے کی قیمت اور سپلائی مانیٹر کر رہی ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ محرم الحرام میں آٹے اسٹاک کی قلت یا قیمتوں سے متعلق شکایات موصول نہ ہوں۔
بلال یاسین نے یہ بھی کہا کہ عوام آٹے اور روٹی کی قیمتوں اور معیار پر ٹال فری نمبر 080002345 پر شکایات درج کرائیں۔