• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت کی بنیادی توجہ موجودہ معاشی بحران پر قابو پانے پر ہے، رانا ثناء

اسلام آباد (اے پی پی)وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی و عوامی امور رانا ثناء اللہ نےکہا ہے کہ حکومت کی بنیادی توجہ موجودہ معاشی بحران پر قابو پانے پر ہے۔ اتوار کو بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت پی ٹی آئی کوسیاسی مفاد کے لئے ملکی معیشت کو نشانہ بنانے کی اجازت نہیں دے گی۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی نے اپنے سیاسی مفاد کے لیے حکومت کو ہدف بنانے کے لیے بارہا ملکی معیشت کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی ہے۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے سربراہ گزشتہ ایک دہائی کے دوران افراتفری اور انارکی میں ملوث ہیں ، رانا ثناء اللہ نے کہا کہ پی ٹی آئی ریاستی اداروں کے خلاف پروپیگنڈہ کرنے اورسازش کرنے میں ملوث ہے ۔

ملک بھر سے سے مزید