• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب، طوفانی بارش سے 12 افراد جاں بحق،27 زخمی

پشاور ( ما نیٹرنگ ڈیسک )پنجاب میں جمعےکی طوفانی بارش کے دوران مختلف حادثات میں 12 افراد جاں بحق اور27زخمی ہوئے۔ 5بچے، 3 خواتین اور 4مرد شامل، نارووال اورملتان میں تین افراد آسمانی بجلی گرنے سے زندگی گنوا بیٹھے،پروونشل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) پنجاب نے جمعے کے روز طوفانی بارشوں سے ہونے والے جانی نقصان کی تفصیلات جاری کردیں۔پی ڈی ایم اے کی فیکٹ شیٹ کےمطابق 24گھنٹوں میں لاہور، سرگودھا،ٹوبہ ٹیک سنگھ، فیصل آباد،کوٹ ادو اور بہاولپور میں طوفانی بارش ریکارڈ کی گئی۔پی ڈی ایم اے کے مطابق بارش کے باعث مرنے والوں میں 5 بچے، 3 خواتین اور 4 مرد شامل ہیں۔ صوبے میں27 افراد زخمی اور 14گھر متاثر ہوئے۔ نارووال اورملتان میں تین افراد آسمانی بجلی گرنے سے زندگی گنوا بیٹھے۔ پی ڈی ایم اے کا کہنا ہےکہ 15جولائی تک مون سون بارشیں ہوں گی جن سے لاہور، سیالکوٹ، فیصل آباد اور گوجرانوالا میں اربن فلڈنگ کا خدشہ ہے۔
اہم خبریں سے مزید