• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امام حسین ؑ کے مجاہد عظیم اور خدا کے پسندیدہ بندے ہیں، مجالس عزا

کراچی (اسٹاف ر پو ر ٹر)مسجد مصطفوی سیکٹر 11Bنارتھ کراچی میں عشرہ محرم کی آٹھویں مجلس سے خطاب کے دوران علامہ حسن ظفر نقوی نے کہا کہ امام حسین ؑ کے مجاہد عظیم اور خدا کے پسندیدہ بندے ہیں ،رسول اکرمﷺ آپ سے بے حد محبت کیا کرتے تھے اور پوری زندگی آپ کی تربیت کی،محفل مرتضیٰ پی ای سی ایچ سوسائٹی میں عشرہ محرم کی مجلس سے خطاب کے دوران مولانا ابو طالب طبا طبا ئی نے کہا کہ خاندان نبوت ؐکے چشم و چراغ رہتی دنیا تک مسلمانوں کی رہنمائی کرتے رہینگے، امام حسین ؑ اور انکےرفقا نے اپنا سب کچھ لٹا کر دین کو سربلند کیا،علامہ شبیر حسن میثمی نے قرآن سینٹر ڈیفنس میں مجلس عزا سے خطاب کر تے ہوئے کہا کہ قر آن کر یم میں ہر خشک و تر کا بیان موجود ہے اور یہ لوح محفو ظ سے قلب رسولؐ پر منتقل ہوا، قر آن کر یم وہ معجزہ ہے جو حضور کو عطا ہوا اور حضور نے قر آن کے ہر حکم کو لو گوں تک پہنچایا ، کر بلا کا سب سے بڑا پیغام ظلم وجبر کے نظام کے خلاف آواز اٹھانا ہے، جامع مسجد و امام بارگاہ حیدری اورنگی ٹاؤن نمبر دس میں علامہ ریاض جوہری نے مجلس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امام حسین ؑ کی ذات بابرکت مسلمانوں کیلئے مشعل راہ ہے ، مسلمانوں عملی میدان میں آکر تبلیغ وترویج دین کے فرائض انجام دیں ، امام حسین ؑ کا پرچم ہمیشہ کیلئے بلند رہنے کیلئے ہے،مولانا صادق عباس عابدی نے گلستان جوہر میں مجلس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دین اسلام انسانیت کی خیر خواہی کا درس دیتا ہے لہٰذا انسانیت کو اس سے فلاح حاصل کرنے کے ساتھ ساتھ اس پیغام کو عام کرنا ہوگا ۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید