• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

8 محرم الحرام کا ذوالجناح اور تعزیئے کا مرکزی جلوس بر آمد

اسلام آباد ( ایوب نا صر، خصوصی نامہ نگار) حضرت امام حسینؓ اور ان کے رفقا ء کی یاد میں وفاقی دارالحکومت میں 8 محرم الحرام کا ذوالجناح اور تعزیے کا مرکزی جلوس جامعہ المرتضیٰ جی نائن فور سے برآمد ہو ا اور  جامع مسجد امام جعفر صادق جی نائن ٹو اختتام پذیر ہوا۔ جلوس کے آغاز سے قبل اور اختتام پر مجالس ہوئیں جس میں ذاکرین نے حضرت امام حسینؓ اور ان کے ساتھیوں کی قربانیوں کو اجاگر کیا ۔کراچی کمپنی جلوس محمدی چوک میں سہ پہر کو مجلس عزا منعقد کی گئی ۔ذوالجناح جلوس کے موقع پر پولیس کی بھاری نفری بھی موجود تھی ۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل عبداللہ محمود نے اسسٹنٹ کمشنر انڈسٹریل ایریا فروہ بتول کے ہمراہ جلوس کے روٹ پر انتظامات اور سکیورٹی امور کا جائزہ لیا ۔
اسلام آباد سے مزید