جیکب آباد (نامہ نگار) گاؤں پیارو کھوسو سے ایک ماہ قبل اغوا ہونے والے مغوی بہرام کھوسو کے اغوا کا مقدمہسرکار کی جانب سے اے ایس آئی عباس علی کی مدعیت میں 6 نامعلوم افراد کے خلاف درج کرلیا گیا ہے مقدمے میں درج کیا گیا ہے کہ مغوی کی بازیابی کے لیے کروڑوں روپے طلب کئے گئے ہیں جبکہ ورثہ مقدمہ درج نہیں کرارہے اس لیے سرکار کی جانب سے اغوا کا مقدمہ نامعلوم افراد کے خلاف دہشت گردی ایکٹ کے تحت درج کیا گیا ہے، ادھر مغوی کی بازیابی کے لیے ورثہ پولیس سے مایوس ہوکر ذاتی طور پر کوشش کررہے ہیں۔