• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بڈھ بیر، آئس کے نشئی کی فائرنگ سے بیوی جاں بحق، جوان بیٹا بیٹی زخمی

پشاور( کرائم رپورٹر)تھانہ بڈھ بیرکی حدود ماشو خیل میں آئس کے نشئی نے فائرنگ کرکے بیوی کو قتل اور جوان بیٹے اور بیٹی کو زخمی کردیا ٗمجروح سربند پولیس کو قتل اوراقدام قتل کے مقدمہ میں مطلوب تھا ۔مناہل دختر برکت سکنہ ماشو خیل نے زخمی حالت میں پولیس کو بتایا کہ اس کا والد آئس کا نشہ کرتاہے اس کی والدہ کی اس کے ساتھ روزانہ آئس کے نشہ پر لڑائی جھگڑے ہوتے تھے گزشتہ روز صبح چار بجے کے قریب اسکے والد نے ان پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں اس کی والدہ جاں بحق اور وہ اپنے جوان بھائی شاکر اللہ سمیت زخمی ہو گئی ملزم واردا ت کے بعد فرار ہو گیا پولیس نے ملزم کے خلاف قتل اور اقدام قتل کے مقدمات درج کر لئے ٗپولیس کے مطابق مجروح شاکر اللہ تھانہ سربند پولیس کو قتل اور اقدام قتل کے مقدمہ میں مطلوب تھا اس کے خلاف 28اپریل 2024ء کو تھانہ سربند میں قتل اور اقدام قتل کا مقدمہ درج ہواتھا پولیس نے اسے زخمی حالت میں گرفتار کر لیا ہے اور ہسپتال میں پولیس کی تحویل میں زیر علاج ہے ۔

ملک بھر سے سے مزید