• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نو محرم کے جلوس میں ایم کیو ایم رہنماؤں کی شرکت

کراچی(اسٹاف رپورٹر)متحدہ قومی موومنٹ پاکستان نے ہر سال کی طرح امسال بھی کراچی میں نکلنے والے 9محرم الحرام کے جلوسوں کے مقامات پر شربت کی سبیلیں لگائیں اور جلوسوں کی گزرگاہ پر طبی امدادی کیمپ لگائے گئے۔ جبکہ 9محرم الحرام کا مرکزی جلوس جو امام بارگاہ شاہ نجف سے بر آمد ہوا اس میں ایم کیو ایم کے سینئر مرکزی رہنماء ڈاکٹر فاروق ستار نے شرکت اور منتظمین سے ملاقات کی۔اس موقع پر انکے ہمراہ رکن صوبائی اسمبلی عامر صدیقی ٹاؤن انچارج و اراکینِ کمیٹی اور دیگر ذمہ داران بھی موجود تھے۔اس موقع پر ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا کہ امام حسین کی تعلیمات ہمیں صبر اور استقامت کا درس دیتی ہے،اور کربلا ہمیں حق و باطل کے درمیان فرق کرنا سکھاتا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ امام حسین نے اپنے پیاروں کا اور اپنا سر تو کٹوا دیا لیکن ظالم کے آگے سر نہیں جھکایا،خانوادہ رسول نے ہمیں بتایا باطل کتنا ہی طاقتور کیوں نہ ہو لیکن کبھی باطل کی بیت نہیں کرنی چاہئے۔۔علاوہ ازیں حق پرست رکن قومی اسمبلی جناب اقبال خان محسود،رکن صوبائی اسمبلی سندھ ارسلان پرویز بھائی امام بارگاہ نیو رضویہ میں ہونے والی مجالس میں شرکت کی اور سبیل پلائی۔اسی طرح حق پرست رکن قومی اسمبلی افتخار عالم ،رکن صوبائی اسمبلی عادل عسکری نے عسکری امام بارگاہ سے بُتُوراب امام بارگاہ جلوس میں شرکت کی۔اور آئی آر سی امام بارگاہ کا وزٹ کیا اورانکو درپیش مسائل پر گفتگو کی۔جبکہ رکن صوبائی اسمبلی سید شارق جمال نے ملیر کھوکراپار 5 نمبر بیت ﷲ امام بارگاہ کے جلوس میں شرکت کی اور ازاداران کو فراہم ہونے والی طبی امداد کا جائزہ لیا۔جبکہ ناظم آباد گلبہار ٹاؤن میں رکن صوبائی اسمبلی معاذ محبوب نے یوسی 51 (A) کے تمام امام بارگاہ علی بستی،کشمیری محلہ اور شاہ ولایت جلوس کا دورہ کیا انتظامیہ سے ملاقات کی۔

ملک بھر سے سے مزید