• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سپریم کورٹ کے فیصلے پر عملدرآمد، الیکشن کمیشن کا اجلاس 18 جولائی کو طلب

اسلام آباد( طاہر خلیل )سپریم کورٹ آف پاکستان کے فیصلے پر عمل درآمد اور غور و خوض کے لیے الیکشن کمیشن نے باضابطہ اجلاس 18 جولائی کو طلب کرلیا۔اجلاس جمعرات کو صبح 11 بجے الیکشن کمیشن کے دفتر میں ہوگا جس میں سیکریٹری الیکشن کمیشن، الیکشنز اور لیگل ونگز کے سربراہان الیکشن کمیشن کو بریفنگ دیں گے۔اجلاس میں سپریم کورٹ کے آرڈر کی روشنی میں اُس پر عمل درآمد کے مختلف پہلوؤں پر غور کیا جائے گا۔
اہم خبریں سے مزید