کراچی( اسٹاف رپورٹر )گزری پولیس نے جسم فروشی کے لئے لڑکیوں کی خرید و فروخت کرنے والے گروہ کو سرغنہ سمیت گرفتار کر لیا ، ملزمان میں محمد اشرف عرف پپو عرف بوس ولد عبدالعزیز ،محمد صہیب عرف زیبی ولد محمد اسلم اور عامر علی ولد محمد نوازشامل ہیں ،پولیس کے مطابق مر کزی ملزم اشرف عرف پپو بوس پنجاب سے کراچی لڑکیاں خرید کر لاتا اور یہاں گیسٹ ہاؤسز میں فروخت کرتا تھا،ملزمان 17 سالہ لڑکی کو خرید کر کافی عرصہ سے تک جسم فروشی کے لئے استعمال کرتے رہے، متاثرہ لڑکی کو بازیاب کرواکر میڈیکل کے غرض سے اسپتال منتقل کیا گیا ہے، ملزمان کے زیر استعمال گاڑی قبضے میں لی گئی ہے، گرفتار ملزمان کے قبضے سے 650گرام چرس بھی برآمد ہوئی ہے۔