• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈکیتی کے دوران خاتون زخمی، 50 لاکھ کی چوریاں، 3 گاڑیاں، 28 موٹرسائیکل غائب

راولپنڈی،اسلام آباد (سٹاف رپورٹر، خصوصی نامہ نگار) راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں شہری 2گاڑیوں 16موٹر سائیکلوں ،طلائی زیورات ،موبائل فونز اور نقدی سے محروم ہوگئے۔ادھر16ہزار سے زائد پولیس اہلکاروں کی تعیناتی کے باوجود شہر اقتدار کے جرائم پیشہ خوف میں نہ آ سکے۔ ایک کار دس موٹر سائیکل اڑا لئے گئے۔دو موبائل اور دو موٹر سائیکل اسلحہ کی نوک پر چھین لئے گئے ۔ راولپنڈی کےتھانہ ریس کورس کے علاقہ میں 2 موٹرسائیکل سوار رکشہ میں سوار سید علی عدیل کاظمی کی اہلیہ سیدہ کشور بتول سے گن پوائنٹ پر موبائل ، ایک لاکھ دس ہزارروپے اورمدعی کی سالی کا موبائل چھین کر گولی مارکر کشور بتول کوزخمی کرکے فرار ہوگئے۔ بحریہ فیز8میں سلمٰی رزاق کےگھر کے تالے توڑ کر 5لاکھ 80 ہزار روپےاور سونا مالیتی 5لاکھ روپے چوری کر لیاگیا۔تھانہ نیوٹاؤن کے علاقہ ڈی بلاک میں 2 لڑکے اسلحہ کی نوک پر اسامہ اور اس کے دوست سے2موبائل اورچار ہزار تین سو روپے ، تھانہ ویسٹریج کے علاقہ میں 2موٹر سائیکل سوارگن پوائنٹ پر عادل افتخار کا موبائل ،تھانہ واہ کینٹ کے علاقہ میں چودھری محمد اکبر کی ٹک شاپ سے تین ملزم اسلحہ کی نوک پر2 موبائل اور45 ہزار روپے چھین کرفرار ہوگئے ۔ غازی کالونی میں آصف علی کے گھر سے 2لاکھ روپے اور سونا مالیتی دولاکھ 7ہزارروپے ،پیپلز کالونی میں راجہ عاطف کے گھر سے 3لاکھ روپے اور سونا مالیتی4 لاکھ60ہزارروپے ،منور کالونی میں محمد حارث اسماعیل کے گھر کاتالہ توڑ کر 50ہزارروپے، گھڑی اورپرائز بانڈ مالیتی 30 ہزار روپے ،ملک کالونی گرجا روڈ پر غلام طالب حسین کےگھر سے ایل سی ڈی ، ایک لاکھ روپے، سونا مالیتی 2لاکھ روپے،چک جلال دین میں اکرام حیدرکےگھر سے ایل ای ڈی، ساڑھے تین لاکھ روپے ، سونا مالیتی 10لاکھ روپے ،اوون اور سٹیب لائزر، ڈھوک شیرعالم میں حبیب نواب کے گھر سے ایل ای ڈی، 40ہزار روپے اورسونا مالیتی 3لاکھ روپےچوری کرلیاگیا۔
اسلام آباد سے مزید