• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یوکرین کی خودمختاری کے دفاع کیلئے ضروری ساز و سامان اور مدد کی موجودگی یقینی بنائیں گے، وزیراعظم کیئر اسٹارمر، صدر زیلنسکی کی ملاقات

لندن ( شہزاد علی) وزیراعظم کیئر اسٹارمر نےکہا ہے کہ یوکرین کی خودمختاری کے دفاع کیلئے ضروری ساز و سامان اور مددکی موجود گی یقینی بنائیں گے، موسم سرما سے پہلےیوکرین کو مضبوط ترین پوزیشن میں لانے کیلئے جلد سے جلد سامان فرنٹ لائن تک پہنچ جانا ضروری ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نےگزشتہ روزیوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی کیساتھ ملاقات کےدوران کیاصدر زیلنسکی نے جمعہ کی صبح ڈاؤننگ اسٹریٹ پر صدر زیلنسکی کا خیرمقدم کیا، جو اس حکومت کے دوران 10 ڈاؤننگ اسٹریٹ کا دورہ کرنے والے پہلے غیر ملکی رہنما ہیں۔ دونوں رہنماؤں نے گزشتہ ہفتے منعقدہ نیٹو سربراہی اجلاس اور گزشتہ روز کی ای پی سی پر تبادلہ خیال کیا اور اس بات پر اتفاق کیا کہ دونوں ملاقاتوں نے یوکرین کے لیے بین الاقوامی حمایت کی مضبوطی کو اجاگر کیا ہے۔ صدر زیلنسکی نے وزیر اعظم کو میدان جنگ کی صورتحال سے آگاہ کیا۔ وزیر اعظم نے کہا کہ وہ اس بات کو یقینی بنانے پر توجہ مرکوز کر رہے ہیں کہ یوکرین کے پاس اپنی خودمختاری کے دفاع کے لیے ضروری ساز و سامان اور مدد موجود ہے۔ اگلے چھ مہینوں کو دیکھتے ہوئے وزیر اعظم اور صدر نے اس بات کو یقینی بنانے کی ضرورت پر تبادلہ خیال کیا کہ یوکرین کو موسم سرما سے پہلے مضبوط ترین ممکنہ پوزیشن میں لانے کے لیے جلد سے جلد سامان فرنٹ لائن تک پہنچ جائے۔ رہنماؤں نے بحیرہ اسود کی صورتحال اور روسی بحری بیڑے کو تباہ کرنے میں یوکرین کی کامیابی پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ انہوں نے میری ٹائم کیپبلٹی کولیشن کے ذریعے یوکرین کی بحری صلاحیتوں کو مضبوط کرنے کے مواقع تلاش کرنے پر اتفاق کیا۔

یورپ سے سے مزید