• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راچڈیل: کھیلنے والے ایریاز میں جلد مختلف پلے فیچرز نظر آئیں گے

گریٹر مانچسٹر/ بولٹن (ابرار حسین) راچڈیل میں بچوں کیلئے کھیلنے والے ایریاز میں سائیکل پر مبنی متحرک فلور گرافکس اور چھوٹے بچوں کیلئے سائیکل پر مبنی متحرک فلور گرافکس اور پلے فیچرز نظر آئیں گے۔ جس میں زمین سے شروع کرتے ہوئے ربڑ کے فرش کا روشن، جرات مندانہ ڈیزائن رنگین ہو گا اور اس میں بصری گرافکس شامل ہوں گے جیسے مشہور پیلی جرسی اور ممتاز ٹور ڈی فرانس بائیک ریس کی علامتی بڑی بائیک، مکھیوں کے نیٹ ورک، کھیلنے کے آلات میں 6بچوں کیلئے بیٹھنے کا کروسیڈر سوئنگ، دو سلائیڈز کے ساتھ ملٹی پلے یونٹ، سیسا اور وہیل چیئر استعمال کرنے والوں کیلئے جھولا، گول چکر، قابل رسائی وسیع راستے شامل ہوں گے۔ راچڈیل بارو کونسل میں ہائی ویز کی کابینہ کے رکن کونسلر شاہ وزیر نے کہاکہ یہ بہت اچھا ہے، ہمارے بچوں کے کھیل کے میدان اہم مقامات ہیں، مجھے یقین ہے کہ یہ کیسلٹن کمیونٹی میں بہت مقبول ہوں گے۔
یورپ سے سے مزید