• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اطالوی وزیراعظم کے پستہ قد کا مذاق، صحافی پر ہزاروں یورو جرمانہ

روم ( نیوز ڈیسک)اٹلی کی وزیراعظم جارجیا میلونی کے قد پر پھبتی کسنے کے الزام میں خاتون صحافی کو 5 ہزار یورو ہرجانے کی سزا سنائی گئی ہے۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اٹلی کے شہر میلان کی عدالت میں وزیراعظم جارجیا میلونی کا سوشل میڈیا پر ایک صحافی کی جانب سے مذاق اُڑانے کے کیس کی سماعت ہوئی۔ خاتون صحافی جیولیا کورٹیز پر الزام تھا کہ انھوں نے اپنی ایک ٹویٹ میں وزیراعظم جارجیا میلونی کے قد کا مذاق اُڑایا تھا۔جرم ثابت ہونے پر عدالت نے خاتون صحافی کو حکم دیا کہ وہ وزیراعظم جارجیا میلونی کو 5ہزار یورو ہرجانہ ادا کریں۔عدالت نے فیصلے میں کہا کہ خاتون صحافی جیولیا کورٹیز اس سزا کے خلاف اپیل کا حق رکھتی ہیں۔اطالوی وزیراعظم کے وکیل نے بتایا کہ ان کی کلائنٹ ہرجانے کی رقم ایک خیراتی ادارے کو دیں گی۔اپنی ٹوئٹ میں جیولیا کورٹیز نے جارجیا میلونی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا تھا کہ آپ مجھے دھمکا نہیں سکتیں کیوں کہ آپ کا قد محض 4 فٹ ہے جس کی وجہ آپ مجھے نظر بھی نہیں آتیں۔
یورپ سے سے مزید