• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سائٹ سپر ہائی وے، ڈکیت عوام کے ہاتھوں چڑھ گیا، تشدد کے بعد پولیس کے حوالے

کراچی ( اسٹاف رپورٹر )سائٹ سپر ہائی وے کے علاقے میں ڈکیت عوام کے ہاتھوں چڑھ گیا۔ملزمان مین سپر ہائی وے شنواری ہوٹل کے سامنے شہریوں سے لوٹ مار کر رہے تھے۔واردات کے بعد فرار ہوتے ڈکیتوں کو ایک نوجوان شہری نے اپنی موٹر سائیکل کی ٹکر سے گرایا۔گرنے کے بعد دو ڈکیتوں میں سے ایک فرار ہو گیا جبکہ دوسرے کو شہریوں نے پکڑ لیا۔پکڑے جانے والے ڈکیت کو شہریوں نے تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد پولیس کے حوالے کر دیا۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید