• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مختلف علاقوں میں 3 افراد نے اپنی زندگی کا خاتمہ کر لیا

کراچی (اسٹاف رپورٹر ) شہر کے مختلف علاقوں میں 3افراد نے اپنی زندگی کا خاتمہ کر لیا۔تفصیلات کے مطابق بوٹ بیسن کے علاقے کیماڑی شیری جناح کالونی جامع مصطفٰی مسجد کے قریب گھر سے پھندا لگی لاش ملی جسے سول اسپتال منتقل کیا گیا جہاں متوفی کی شناخت 24 سالہ شعبان ولد محمد رمضان کے نام سے ہوئی ۔پولیس نے بتایا کہ متوفی کے ورثاء نے پولیس کو بیان دیا کہ جمعہ اور ہفتہ کی درمیانی شب رات ڈھائی بجے کے قریب بیٹھے ہوئے تھے ۔اس کے بعد سب سوگئے ۔
شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید