• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب: ایک سال میں 18 ارب 73 کروڑ کا اسمگل سامان ضبط، 5 ہزار 83 مقدمات

لاہور(آصف محمود بٹ ) پاکستان کسٹمز انفورسمنٹ نے پنجاب بھر میں گزشتہ ایک سال کے دوران ایرانی تیل سمیت 18ارب73کروڑ سے زائد کا سمگل شدہ سامان ضبط کیا جبکہ 2022-23 ضبط ہونے والے سامان کی مالیت 10ارب26 کروڑ87لاکھ تھی۔2022-23میں 10ارب26 کروڑ87لاکھ کا سامان پکڑا گیا،2ہزار 393کیسز رجسٹرڈ ہوئے ،چیف کلکٹر کسٹمز انفورسمنٹ رباب سکندر سلطان کی ’’جنگ‘‘ سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ وہ آپریشنز کو خود مانیٹر کرتی ہیں،’’جنگ‘‘ کو ملنے والی دستاویز کے مطابق سال 2023-24کے دوران علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیرپورٹ لاہور سمیت کسٹمز انفورسمنٹ کلکٹریٹس لاہور ، سرگودھا اور ملتان میں ایرانی تیل ، موبائل فونز ، کپڑا ، ایرانی تیل، خشک دودھ ، چھالیہ ، سگریٹ اور سکریپ کی سمگلنگ کے خلاف 5ہزار83مقدمات درج کرکے 18ارب73سے زائد کا سمگل شدہ سامان ضبط کیا جبکہ 2022-23میں سمگلنگ میں ملوث افراد کے خلافرواں سال کی نسبت آدھے سے بھی کم2 ہزار393کیسز رجسٹرڈ ہوئے ۔ رواں سال سمگلنگ کے خلاف سب سے زیادہ کیسز کسٹمز انفورسمنٹ کلکٹریٹ علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیرپورٹ میں 3ہزار144، ملتان میں 923، سرگودھا میں 611اور لاہور میں 405درج ہوئے۔ دستاویز کے مطابق رواں سال کسٹمز انفورسمنٹ نے پنجاب میں 65کروڑ 40لاکھ کا سمگل شدہ ایرانی تیل پکڑ کر ضبط کیا۔ اس عرصہ میں مختلف کلکٹریٹس نے سمگل کئے جانے والے 1ارب روپے سے زائد مالیت کے نئے ماڈلز کے موبائل فونز بھی ضبط کئے۔
اہم خبریں سے مزید