لاہور(خصوصی رپورٹر)کمشنر لاہور زید بن مقصود کی زیر صدارت لاہور پارکنگ کمپنی (لیپارک) کا اجلاس د ہوا ۔ کمشنر کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ لیپارک کی 6زونز میں 150 آپریشنل سائٹس ہیں۔ نوٹیفائیڈ سائٹس کی تعداد 244ہے۔ لیپارک کی تین سائٹس آٹومیشن پر ہیں۔ لاہور میں 6 روٹری پارکنگ سسٹم ہیں۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ لیپارک بورڈ میں بہترین پالیسی نفاذ کیلئے سی ٹی او اور آرٹی سیکرٹری کو بھی ایکس آفیشیو ممبر شامل کیا گیا ہے۔ 6روٹری پارکنگز میں سے 5فعال ہیں۔ ایک کو فعال کیا جارہا ہے۔لیپارک لاہور کے تمام ایونٹس میں پارکنگ کے وسیع اور فری پارکنگ انتظامات کو یقینی بناتی ہے۔ کمشنر لاہور زید بن مقصود نے لیپارک کے سٹرکچر،فنانس، بورڈ اور پارکنگ سائٹس کا جائزہ لیا۔