لاہور(خصوصی رپورٹر)تحریک منہاج القرآن شیر شاہ روڈ چائنہ سکیم کوٹ خواجہ سعید میں ایک روزہ فری میڈیکل کیمپ آج لگائے گی ، میڈیکل کیمپ صبح 9بجے سے شام 4بجے تک جاری رہے گا۔کیپٹن(ر) عبد المجید نے بتایا کہ موبائل ہسپتال و میڈیکل کیمپ میں مختلف سہولیات مہیا کی جائیں گی۔ہیپا ٹائٹس کی تشخیص کیلئے پی سی آر ٹیسٹ،سکرینگ ٹیسٹ برائے شوگر و ہیپا ٹائٹس سمیت دیگر ٹیسٹوں کی سہولیات بھی دی جائیں گی۔فری میڈیکل کیمپ میں ماہر ڈاکٹرز فری چیک اپ کے ساتھ ساتھ مفت ادویات بھی دیں گے۔