لاہور(خبرنگار) وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود نے ہیلی کالج آف بینکنگ اینڈ فنانس میں شجر کاری مہم کاآغاز کردیا۔ خصوصی تقریب میں کالج پرنسپل ڈاکٹر احمد منیب مہتا، فیکلٹی ممبران اورملازمین نے شرکت کی۔ اس موقع پر پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود نے کالج میں تعمیراتی کام کے لیے سنگ بنیاد بھی رکھا۔ انہوں نے دفتر کی تزئین و آرائش، کھیلوں کی سہولیات کی اپ گریڈیشن، ڈیجیٹل بائیو میٹرک حاضری کا نظام، کلاس رومز اور کمپیوٹر لیب کی اپ گریڈیشن کے ساتھ ساتھ فیکلٹی اور ملازمین کی فلاح و بہبودکیلئے انفراسٹرکچر کو سراہا۔انہوں نے اساتذہ پر زور دیا کہ وہ بہتر مستقبل کے لیے اپنے اردگرد درخت لگائیں اور ان کی دیکھ بھال کریں۔ڈاکٹراحمد منیب مہتا نے کہا کہ تقریب کا مقصد مون سون کے موسم کو استعمال کرنے کے لیے پنجاب حکومت کے اقدامات سے ہم آہنگ کرنا تھا۔