• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مہمند سٹوڈنٹس یونین کے عہدے داروں نے حلف اٹھا لیا

پشاور ( لیڈی رپورٹر)مہمند سٹوڈنٹس یونین کے منتخب عہدیداروں صدر سبحان اللّٰہ ، جنرل سیکرٹری نوید خان فنانس سیکرٹری عدنان رحیم سے چیئرمین الیکشن کمیٹی شیراز صافی نے حلف لے لیا اس حوالے سے حلف برداری تقریب پشاور پریس کلب میں منعقد ہوئی اس موقع پر عہدیداروں نے کہا کہ مہمند میں تعلیمی شعبے میں مسائل زیادہ ہیں کئی علاقوں میں سکولز نہیں ، موجودہ تعلیمی اداروں میں پانی، فرنیچر، بجلی اور واش رومز سمیت دیگر سہولیات میسر نہیں جس کی وجہ سے طلباء وطالبات کو شدید مشکلات کا سامنا رہتا ہے فیسیں بڑھنے کی وجہ سے اکثر غریب طلبہ تعلیم چھوڑ گئے دیگر قبائلی علاقوں کی طرح مہمند کو بھی تعلیم کی ترقی کے لئے اعلان فنڈز فراہم نہیں کیے جا رہے ہیں
پشاور سے مزید